Get Alerts

بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں

بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں

لندن: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازتیسری سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں ۔

نوازشریف، مریم نواز، حسن اور حسین نوازبیگم کلثوم کو گھر لائے ۔بیگم کلثوم نوازاپنے بیٹے حسن نوازکے فلیٹ میں منتقل ہوئیں گھر پہنچنے پر نوازشریف نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا   کیا اور کہا   کہ آپ کی مزید دعاوں کی ضرورت ہے جبکہ حسین نوازنے کہا   کہ بیگم کلثوم نواز   کی مزید رپورٹس کا انتظار ہے ۔