شاہد آفریدی کی ثناءفاخر کیساتھ شرارت ،ویڈیو سامنے آگئی

شاہد آفریدی کی ثناءفاخر کیساتھ شرارت ،ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خا ن آفریدی جو کہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی رہتے ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر ’نسوار‘ رکھنے کی ویڈیو کے بعد بھی بوم بوم سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی جانب سے تنقید کی وجہ سے کافی ان رہے اور اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایسی حرکت کردی ہے کہ جس نے بھی دیکھا وہ ہی لالہ کی اس شرارت پر ہنسنے پر مجبور ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ فلمسٹار ثناءفاخر ایک جم میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ویڈیو کے ذریعے ورزش کرنے کے طریقے بتا رہی تھی کہ ان کے عقب میں شاہد آفریدی بھی ورک آﺅٹ کرنے میں مصروف تھے۔

ویڈیو سکرین شاٹ

جوں ہی ثناءنے ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو ٹپس دینا شروع کیں تو بوم بوم کے دماغ میں شرارت سوجھی اور وہ اپنی ورزش چھوڑ کر ثناءکی جانب بڑھے اور ویڈیو میں رکاوٹ بنتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو بھی بتا رہی ہیں بالکل غلط بتار ہی ہیں‘۔

آفریدی کی اس حرکت پر گویا ثناءایک دم چونک گئی اور قہقہے لگاتے ہوئے کہا کہ ’یہ اصلی سپر ہیرو ہیں اور یہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں‘۔لالہ کی اس شرارت کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگو ں کی جانب سے محظوظ بھی کیا جارہا ہے۔

757227a28ce617328d5a3016a9e10ee1