افغانستان سے 7 سابق خواتین اراکین اسمبلی ملک چھوڑ گئیں

افغانستان سے 7 سابق خواتین اراکین اسمبلی ملک چھوڑ گئیں

کابل : افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد 7 خواتین ارکان پارلیمنٹ ملک چھوڑگئیں ۔ خواتین اراکین پارلیمنٹ کے ملک سے انخلاء میں امریکی این جی او نے تعاون کیا  ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے دوران خواتین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے سابق ادوار کی حکومت میں شامل 7 خواتین اراکین حکومت ملک چھوڑ کر یونان چلی گئی ہیں ۔ 

یونانی وزارت خارجہ  کے مطابق ساتوں خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نیویارک میں قائم ایک این جی اوز کی مدد سے افغانستان سے نکالا گیا اور وہ جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے راستے ایتھنز پہنچی ہیں جن کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ خواتین ارکان پارلیمنٹ  بنیادی اقدار، اظہار رائے کی آزادی اور مساوات کی حامی ہیں۔

افغان ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی مختصر وقت کے لیے یونان میں کی جائے گی جب تک کہ امریکہ میں ان کی منتقلی اور تصفیے کا طریقہ کار مکمل نہیں ہو جاتا۔