Get Alerts

ڈاکٹر امجد ثاقب چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر

ڈاکٹر امجد ثاقب چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) تعیناتی کی منظوری دے دی۔

  

صدر مملکت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران یہ عہدہ شازیہ مری جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے پاس یہ عہدہ تھا۔