Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے چار روزہ دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے 80 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نے برطانیہ کے دورے میں اورسیز کنوینشن میں خصوصی شرکت کی اور میڈیکل چیک اپ بھی کرایا۔ اس دوران انہوں نے لندن میں سرکاری اور نجی ملاقاتیں بھی کیں۔ امریکہ میں وزیراعظم شہباز شریف نہ صرف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی نیویارک میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے اور وہاں سے واپسی پر وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ چکے ہیں اور وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد وزارتی اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے شیڈول میں درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں شامل ہیں۔

ٹیگز: