Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل، آج امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل، آج امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد :  وزیر اعظم شہباز شریف کا چار روزہ برطانیہ کا دورہ مکمل ہو گیا ہے اور آج صبح 11 بجے وہ لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم امریکا میں 26 ستمبر تک قیام کریں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی برادری کی توجہ غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگینی کی طرف مبذول کرائیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا جیسے عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف بھی واضح کریں گے۔

 لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مگر اب سیز فائر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امن اور برابری کی بنیاد پر تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو ساڑھے 48 ارب ڈالر سے زائد بھیجے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔

ٹیگز: