لندن/اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روزہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وہ آج رات وطن پہنچیں گے۔ دورے کے دوران انہوں نے متعدد وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔
منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد اور بحرینی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر، وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزایانی اور دیگر سینئر ارکان شامل تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔