نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں کے دوران خوشگوار ماحول میں پاکستان اور آسٹریا، پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر ہیں۔