برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: عمران خان

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے: عمران خان
کیپشن: عمران خان کی میڈیا سے گفتگو، فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا عالمی طاقت ضرور ہے مگر پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان کے سر ڈالنے کا کوئی حق نہیں، امریکا کیساتھ تعلقات باہمی احترام، معاملات کی مناسب تفہیم پر استوار ہونے چاہییں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، تاریخ کا اہم موڑ ہے کہ عدلیہ آزادی سے اپنا آئینی کردار نبھا رہی ہے۔ انسانوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم پر خصوصی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے، مدارس میں زیر تعلیم بچے ہمارے ہیں جنہیں اپنانے کی ضرورت ہے۔ فراہمی روزگار کا انتظام میری نگاہ میں اہم ترین ذمے داری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کی سٹیج پر ایسی حرکت کہ دولہا کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی
 عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، اپنے 100 روزہ منصوبے میں فراہمی روزگار کو کلیدی حیثیت دیں گے۔ دنیا بھر میں بسنے والے 70 لاکھ پاکستانی حقیقی اثاثہ ہیں۔ سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ملا تو سی پیک سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی، برطانیہ اور پاکستان فطری طور پر کاروباری شراکت دار ہیں۔ قرضے ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہیں، قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہم نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں