وسیم اکرم کھیل کی طرح اداکاری میں بھی سب کو کھا جائیں گے: فواد خان

وسیم اکرم کھیل کی طرح اداکاری میں بھی سب کو کھا جائیں گے: فواد خان
سورس: file

لاہور: اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم بھی اچھے اداکار ہیں، مجھے لگتا ہے کہ سپورٹس کی دنیا میں تو وہ سب کو کھا گئے اب ایکٹنگ کی دنیا میں بھی سب کو کھا جائیں گے۔

 اداکار فواد خان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم  ایک ساتھ  نئی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ جو  سیاست کے موضوع پر طنزیہ فلم ہے۔

فواد  کے ساتھ اس فلم میں وسیم اکرم کے علاوہ جاوید شیخ، افضل خان ریمبو، میکال اسماعیل، مانی اور علی سفینہ بھی کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی نظر آئیں گی۔

فواد خان کا کہنا ہے کہ فلم ٹریلر میں دکھائے جانے والے مناظر سے بہت مختلف ہے اور ایسا صرف ناظرین کو سپرائز دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وسیم اکرم کی یہ ڈیبو فلم ہے اور ان کے مداح اس کے لیے بہت پر جوش ہیں۔

فلم میں اداکاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’وسیم اکرم کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ وہ بہت اچھے انسان ہیں لیکن اداکاری کے جوہر پہلی بار دیکھے ہیں۔انھوں نے بہترین کام کیا ہے۔ لوگ انجوائے کریں گے۔

انھوں نے ازارہ تفنّن کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ وسیم اکرم اب اداکاروں سے ان کا کام چھین لیں گے۔

مصنف کے بارے میں