Get Alerts

مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کا اعلان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، اور اگر حقوق پر سمجھوتہ کیا گیا تو ہم ہر حال میں صوبوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت میں حکومت ناکام ہوچکی ہے اور دھاندلی سے قائم حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطینیوں کی حمایت کو مسلمانوں کا فرض قرار دیا۔

ٹیگز: