این اے 120 میں ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی، پرویز ملک کو نوٹس جاری

این اے 120 میں ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی، پرویز ملک کو نوٹس جاری

لاہور: لاہور کے حلقہ این اے 120 میں سرکاری مشینری اور وسائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر پرویز ملک سے تین روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز ملک کو جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر سے کہا گیا ہے کہ آپ کے ساتھ دیگر نون لیگی ارکان اسمبلی حلقے میں سرگرم ہیں جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب لیسکو نے 17 ستمبر تک این اے 120 کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے علاقے میں طویل شٹ ڈاؤن معمول کا عمل ہے اور وہاں کئی کئی گھٹنے بجلی غائب رہتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں