تین بار طلاق کی پابندی پر بالی ووڈ اداکاروں کا رد عمل بھی سامنے آگیا

تین بار طلاق کی پابندی پر بالی ووڈ اداکاروں کا رد عمل بھی سامنے آگیا

ممبئی: بھارتی سپر یم کورٹ کی جانب سے بیک وقت تین بار طلاق کی پابند ی پر بالی ووڈ اداکاروں کا رد عمل بھی سامنے آگیاہے۔ بالی ووڈ اداکاروں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔
بھارتی اداکاروں نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعےاپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ بالی ووڈ اداکاروں نے سپر یم کورٹ کے اس فیصلے کو عورتوں کی فتح قرار دیا ہے۔


متعدد اداکاروں نے کہاہے سپریم کورٹ کےاہم  فیصلے سے ملک میں مسلمان خواتین کے حقوق کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔اس فیصلے کو جمہوریت کی جیت مانا جا رہا ہےاور ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے تاریخی دن قرار دیاجا رہا ہے۔