پاک فوج قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈکپ میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی

پاک فوج قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈکپ میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی

اسلام آباد: پاک فوج قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈکپ میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی ، کابینہ نے فوج قطر بھجوانے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق قطری حکومت نے پاکستان سے فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کیلئے حکومت سے درخواست کی تھی ، پاکستان کی وفاقی کابینہ نے قطری حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ، فٹبال ورلڈکپ کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج قطر بھجوانے کی منظوری دے دی ۔

واضح رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ رواں سال 21 نومبر سے لیکر 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں ۔ روانگی سے قبل اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر آج قطر روانہ ہو رہا ہوں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہو گی جبکہ قطر کے ساتھ تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں