'عام انتخابات مئی 2024 سے قبل ممکن نہیں'

'عام انتخابات مئی 2024 سے قبل ممکن نہیں'

سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مئی 2024 سے قبل ممکن نہیں ہیں۔

سینئر صحافی کے مطابق  پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتخابات 9؍ماہ بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔

سابق سیکرٹری نے وضاحت کی کہ 2023 کی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں چار ماہ میں ہی مکمل ہوسکیں گی اور پھر اس مردم و خانہ شماری کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ انتخابی فہرستوں پر اعتراضات بھی ہوں گے اور پھر ووٹر فہرستوں کی طباعت کا عمل مکمل ہونے میں بھی تین ماہ درکار ہوں گے، دو ماہ بعد انتخابی شیڈول کے اجرا کےلیے 54؍دن چاہئیں، اس طرح آئندہ عام انتخابات کا انعقاد 9؍ماہ یامئی 2024 سے قبل ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔

کنور دلشاد نے کہا وہ یہ بات نہ صرف اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں بلکہ وہ لوگ جو انتخابی فہرستوں نظرثانی کو نظرانداز کر رہے ہیں، اسے بھی الیکشن ایکٹ 2017 سے گزرنا ہوگا۔