9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: راجا بشارت کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: راجا بشارت کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی راولپنڈی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں پنجاب کے سابق وزیر قانون راجا بشارت کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ملک اعجاز نے راجا بشارت کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ 

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے 17 اپریل کو مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ راجا بشارت نے 9 مئی سے متعلق راولپنڈی کے 14 مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

 
یاد رہے کہ 4 مارچ کو پولیس نے سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے تھے۔

 واضح رہے کہ سابق وزیر قانون ایف آئی آر کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر بھی سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں