شہدا ہمارا فخر ،پاکستان میں مکمل امن اور استحکام واپس آئے گا: آرمی چیف 

  شہدا ہمارا فخر ،پاکستان میں مکمل امن اور استحکام واپس آئے گا: آرمی چیف 

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن اور استحکام واپس آئے گا۔ آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کےعلاقےشیروانگی کا دورہ کیا ، جہاں گزشتہ روز6فوجی جوان دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئےشہید ہوگئے تھے۔ دورے کے دوران آرمی چیف کوانسداد دہشتگردی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا  شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان میں امن و استحکام کیلئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔

مصنف کے بارے میں