لندن: نیشنل ہیلتھ سروس نے دس نابینا افرا د کو”بائیونک آنکھ “ لگانے کا عندیہ دے دیا

لندن: نیشنل ہیلتھ سروس نے دس نابینا افرا د کو”بائیونک آنکھ “ لگانے کا عندیہ دے دیا

لندن: لند ن کی نیشنل ہیلتھ سروس کی طرف جاری کیے گئے بیان کے مطابق عنقریب دس نابینا افراد م کو ”بائیو نک “ آنکھ لگادی جائیں گی ۔
ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بائیونک آنکھ کی تنصیب کے بعد نابینا افراد مکمل طو رپر دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے ۔
بائیونک آنکھ مستقبل قریب میں مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہو گا۔بائیونک آنکھ میں استعمال ہونے والے کیمرے کو مکمل طورپر نروس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
بائیونک آنکھ کے ذریعے مریض کیمروں کی مدد سے فلیش اور تصاویر کے پیٹرن اپنے دماغ میں دیکھیں گے ۔جس کے بعد دماغ ان پیٹرنز کو تصویر ی شکل دے گا۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس سسٹم کو متعدد افراد میں پہلے ہی انسٹال کیا گیاہے ۔ان افراد کا کہناہے کہ وہ اب ان پیٹرنز کی وجہ سے اشکال کو پہچان سکتے ہیں۔
پروفیسر پاؤلو سٹنگا کا کہناہے کہ مجھے بڑی خوشی ہے کے نیشنل ہیلتھ کی طرف سے بائیونک آنکھ لگانے کی اجازت ملی ہے ۔اس کے لیے این ایچ ایس فنڈز بھی جاری کر رہی ہے ۔ اب عنقریب نابینا افراد دوسرے افرا دکی طرح دیکھ سکیں گے ۔