Get Alerts

وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیساتھ ملاقات کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران مختلف وزراءسے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 
اس کے علاوہ عمران خان، شیخ ابوالحسن شازلی سینٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے اور لاہور ڈیفنس کے قریب نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان محکمہ انڈسٹریز کے بارے میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں آبپاشی کے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ٹیگز: