گورنر اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا، اب بھی وزیراعلیٰ ہوں: پرویز الہٰی

گورنر اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا، اب بھی وزیراعلیٰ ہوں: پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور : گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں، کابینہ کام کرتی رہے گی۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر بلیغ الرحمٰن اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا، یہ غیرقانونی ہے۔ گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف صبح عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔  گورنر کے اس اقدام کے بعد چیف سیکریٹری نے کابینہ کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں