وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کیلئے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی سرپرستی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ اس کے چیئرمین گورنر سٹیٹ بینک ہوں گے۔ 
وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، منصور الرحمان، اشفاق تولہ، خوزم اے حیدر موتا اور سابق گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی سرپرستی میں قائم ہونے والی یہ سٹیئرنگ کمیٹی قانونی اور ریگولیٹری ریفارمز میں رہنمائی دے گی۔

مصنف کے بارے میں