پی ٹی آئی دور میں بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی ، نیب ریفرنس تیار 

پی ٹی آئی دور میں بی آر ٹی پشاور میں 10 ارب سے زائد کی کرپشن کی گئی ، نیب ریفرنس تیار 

پشاور :  پی ٹی آئی کے دور میں  بی آر ٹی پشاور ہونے والی کرپشن پر ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔

سینئر صحافی زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق کہ بی آر ٹی پشاور کیس تحقیقات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قومی خزانے کو دس ارب کے نقصان کا پتا چلایا ہے۔ نیب ٹیم نے ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر مقبول کیلسن کے مالکان مسعود شاہ، عامر لطیف اور عمران چودھری نے مبینہ طورپر پی ڈی اے کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے بی آر ٹی کے ٹھیکے حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق بی آرٹی پر بنی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کے منظور شدہ شیڈول سے کئی گنا زیادہ ریٹ پر ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ بی آرٹی روٹس کی تعمیر میں ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مفرور ملزم مسعود شاہ کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروانے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

پراجیکٹ کے اخراجات 49 ارب سے بڑھا کر66 ارب روپے تک غیرضروری بڑھائے گئے تھے۔ ڈالرریٹ میں تغیر سے 50 ارب کے قرضے کی مکمل واپسی 150 ارب روپے سے تجاوزکرجائے گی۔ سبسڈی کی مد میں صوبائی حکومت سالانہ تین ارب سے زیادہ ادائیگی کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں