پرویز الہٰی  کو دل  کی  تکلیف،جیل سے ہسپتال منتقل کردیاگیا

پرویز الہٰی  کو دل  کی  تکلیف،جیل سے ہسپتال منتقل کردیاگیا

لاہور:چودھری پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں