ڈھاکہ :بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات 12 فروری کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
پروفیسر محمد یونس کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن انتخابات میں تعاون کریں تاکہ جمہوری عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔