Get Alerts

ریاستی اداروں کی نجکاری معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

ریاستی اداروں کی نجکاری معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عمل کو معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت قوم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، اور پی آئی اے کی نجکاری اس وعدے کی تکمیل کی ایک بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ بولی کا عمل مکمل طور پر شفاف رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ریاستی اداروں کی نجکاری سے نہ صرف قومی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے، جس کا واضح ثبوت پی آئی اے کی نجکاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: