اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے بیوروکریٹس کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے لاو ں گا۔
Tomorrow I will be doing a press conference exposing the nexus of corruption between Shahbaz Sharif & the protesting bureaucrats who are petrified of what Ahad Cheema, SS's front man, may expose about the mega scams in Punjab & other bureaucrats complicity also, to save himself.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 23, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کل میں پریس کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے بیوروکریٹس کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کروں گا اور بتاوں گا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین کی گرفتاری کے بعد کیسے انہیں ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کیلئے کہیں کرپشن میں سرکاری افسران کے کردار کا بھانڈا نہ پھوڑڈالے۔