اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما اور اقامہ کرپشن کے پہاڑ کا ایک ذرا سے حصہ ہیں۔
I have always maintained Panama & Iqama were only a tip of the corruption iceberg. Tomorrow in my press conference I will reveal more facts about the ill-gotten wealth/properties stashed abroad by the Sharifs & their corruption mafia.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 28, 2017
عمران خان نے کہا کہ وہ آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کریں گے اور بتائیں گے کہ کس طرح شریف خاندان نے دولت لوٹی اور بیرون ملک منتقل کی۔
یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا جس کے باعث وہ رکن قومی اسمبلی اور وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہو گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں