سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی سے 94 ہزار 907 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار750 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی منفی رجحان دیکھنے کو ملا۔ 

منگل کے روز مارکیٹ 161 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 728 کی سطح پر بند ہوئی۔