مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ، 23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

 مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ، 23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور 23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی  ہیں۔  ملک میں فروری کے تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان کے بعد حالیہ ہفتے پھر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد کی سطع پر آگئی ہے تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا۔ اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.39 فی صد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، چینی، دالیں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں ۔انڈے، آلو، پیاز، کوکنگ آئل  ، آٹے ، ایل پی جی ، ویجیٹیبل گھی   اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں