لندن : برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے ساؤتھ ہال میں ایک چرچ کی عمارت میں آگ لگ گئی، جسے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 70 اہلکاروں نے فوری طور پر قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق آگ عبادت گاہ کی عمارت کے نچلے حصے میں لگی تھی، جو تیزی سے بالائی منزل اور چھت تک پھیل گئی۔
ہنگامی نمبروں پر متعدد کالز موصول ہونے کے بعد، قریبی فائر سٹیشنز سے عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا، جس سے امدادی کارروائیاں تیز ہو گئیں اور آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ عملے کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔