تہران : ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ یورپی یونین کے حالیہ اقدام کا جواب ہے، جس میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی اور نامناسب ہے، اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے اپنے اس اقدام کو یورپی یونین کے فیصلے کے ردعمل کے طور پر پیش کیا ہے۔