Get Alerts

عالمی امن کے لیے پاکستان اور یورپی یونین متحرک: اسحاق ڈار کا نائب صدر یورپی یونین سے اہم ٹیلیفونک رابطہ

عالمی امن کے لیے پاکستان اور یورپی یونین متحرک: اسحاق ڈار کا نائب صدر یورپی یونین سے اہم ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نائب صدر سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی، جس میں عالمی امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ     موجودہ پرآشوب حالات میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صرف مکالمہ اور سفارتکاری ہی ناگزیر راستے ہیں۔    پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کی جنگی کشیدگی کا مخالف ہے اور تمام تنازعات کا حل پرامن مذاکرات میں دیکھتا ہے۔    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر تفصیلی مشاورت کی۔ دونوں جانب سے مشرقِ وسطیٰ کی ابتر ہوتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور نائب صدر یورپی یونین نے اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے دونوں فریقین قریبی رابطے میں رہیں گے۔
 یورپی قیادت نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا یہ رابطہ پاکستان کی اس وسیع تر سفارتی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان، امریکہ اور ایران سمیت عالمی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام عالمی فورمز پر امن کی آواز بلند کرتا رہے گا۔

ٹیگز: