Get Alerts

واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان

واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان

کیلیفورنیا: واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر جلد متعارف ہونے والا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں، اور وہ ہے میسجز شیڈول کرنے کا آپشن۔ اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کر کے مخصوص وقت پر خودکار طور پر بھیج سکیں گے۔

اب تک واٹس ایپ میں یہ فیچر موجود نہیں تھا، جو کہ ایک حیرانی کی بات تھی، کیونکہ میسجنگ ایپس میں یہ ایک عام خصوصیت بن چکی ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر واٹس ایپ کے iOS بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، اور ممکنہ طور پر اس کا نام "شیڈولڈ میسجز" رکھا جائے گا۔

اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین پیغام ٹائپ کرنے کے بعد تاریخ اور وقت سیٹ کر سکیں گے، اور پھر وہ پیغام خود بخود اس مخصوص وقت پر بھیج دیا جائے گا۔ یہ آپشن چیٹ اسکرین پر "چیف انفو اسکرین" کے اندر ہوگا، جہاں سے آپ پیغام کو بھیجنے سے پہلے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے، اس کی تمام صارفین کے لیے دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

ٹیگز: