Get Alerts

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن: ایم کیو ایم فریق بننے کے لیے عدالت پہنچ گئی، اہم گواہان طلب

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن: ایم کیو ایم فریق بننے کے لیے عدالت پہنچ گئی، اہم گواہان طلب

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی تیسری سماعت جاری ہے۔ آج کی سماعت اس وقت اہم موڑ اختیار کر گئی جب ایم کیو ایم پاکستان نے اس کیس میں باقاعدہ فریق بننے کا فیصلہ کیا۔
سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کی درخواست کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاہمارے پاس اس سانحے سے متعلق انتہائی اہم دستاویزات اور ٹھوس شواہد موجود ہیں، جنہیں ہم کمیشن کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔
جوڈیشل کمیشن نے آج کی سماعت کے لیے متعدد اہم شخصیات اور عینی شاہدین کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، جن میں شامل ہیں.    صدر کراچی چیمبر آف کامرس،    ڈائریکٹر سول ڈیفنس،    6 عینی شاہدین (جو سانحہ گل پلازہ میں محفوظ رہے تھے)۔
جوڈیشل کمیشن ان تمام شواہد اور بیانات کی روشنی میں اس بات کا تعین کرے گا کہ سانحہ گل پلازہ کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ذمہ دار کون ہے۔ فاروق ستار کی پیشی اور نئے شواہد کے دعوے نے تحقیقات کے دائرے کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

ٹیگز: