لاہور :رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ۔میڈیاپرافشارپورٹس سے پتا چلتاہےنوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔میڈیکل رپورٹس ظاہر کرتی ہیں نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔
The reports leaked to media show his disease has progressed & is life-threatening. Official reports from PIC still awaited. Have been running pillar to post but to no avail. pic.twitter.com/fONwwVXFdM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2019
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے ہرجگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے۔
خیال رہے کہ کل سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراب طبیعت کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کے دل کے 3 ٹیسٹ کیے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔