بی پی ایل، بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیش پہنچ گئے

بی پی ایل، بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیش پہنچ گئے
سورس: file

ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے  سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش، ڈھاکہ پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی پی ایل کی فرنچائز رنگپور رائڈرز کے اکاؤنٹ سے بابر کے بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ بابر اعظم آج رنگپور رائڈرز اور سلہٹ اسٹرائکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

18390c21907bd4c28d500634e3830ab2

رنگپور رائڈرز میں موجود دیگر نامور کھلاڑیوں میں پروٹیز باؤلر عمران طاہر، پاکستانی باؤلر احسان اللہ، سلمان ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن موجود ہیں۔

 
 دوسری جانب  پاکستانی ٹیم کے بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کومیلا وکٹورینز کی جانب سے کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔

30dc3f3a67ecf61b7c2a399d64f4f28f

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک  فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، صائم ایوب اور محمد عامر بھی بنگلہ دیشی لیگ کا حصہ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں