عاطف اسلم دبئی کنسرٹ میں پرفارم کریں گے 

عاطف اسلم دبئی کنسرٹ میں پرفارم کریں گے 

دبئی : پاکستانی گلوکار عاطف اسلم دبئی کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔ عاطف اسلم کنسرٹ میں   فردوس آرکسٹرا کے ساتھ پرفارم کریں گے۔

دبئی میں   دو مارچ کو ایک کنسرٹ ہوگا۔ اس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عاطف اسلم   فردوس آرکیسٹرا کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ بتایاجارہا ہےعاطف اسلم "جینا جینا"،" دل دیاں گلاں" بھی گائیں گے۔

یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اپنی جاندار آواز کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے سبب لاکھوں مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کرچکے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کا حال ہی میں سرزمینِ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے 15 ملین کی امداد کرنے کا چرچہ ابھی تھما نہ تھا کہ انہوں نے پھر سے ایک کثیر رقم عطیہ کرکے ایک بار پھر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ  فلاحی کام بھی کرتے رہتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں