نواز شریف  نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا :شہباز شریف

نواز شریف  نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا :شہباز شریف

 احمد پور شرقیہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے۔

احمد پور شرقیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے

ان کا کہنا تھا کہ   2018 میں نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی۔ میں کوئی بڑی بات کرنے نہیں آیا ہوں کیونکہ عوام کو سب معلوم ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو موٹر وے دیا، سڑکیں بنائی ہیں، انہوں نے جنوبی پنجاب کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ  زندگی رہی تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بناؤں گا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بناؤں گا۔
 

مصنف کے بارے میں