Get Alerts

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش، سردی میں اضافہ، فضائی آلودگی اور دھند میں نمایاں کمی

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش، سردی میں اضافہ، فضائی آلودگی اور دھند میں نمایاں کمی

لاہور :لاہور میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے جبکہ سرد ہواؤں نے ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

بارش کے باعث شہر میں دھند اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: