Get Alerts

لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور جزوی ابر آلود،جڑواں شہروں میں  دن بھر بھی بارش کا سلسلہ رہنے کی پیش گوئی 

لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور جزوی ابر آلود،جڑواں شہروں میں  دن بھر بھی بارش کا سلسلہ رہنے کی پیش گوئی 

لاہور :لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور جزوی ابر آلود رہا۔ موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 3 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور دن بھر بھی بارش کا سلسلہ رہنے کی پیش گوئی ہے۔

گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بالائی چوٹیوں پر ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور بیشتر سڑکیں بند ہیں۔ متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے ہیں اور برفباری کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، سوات، بونیر، بٹگرام، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور اور قبائلی اضلاع میں مزید بارش متوقع ہے۔ بالائی اضلاع کے پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

چلاس اور دیامر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ شانگلہ میں 20 سال بعد برفباری ہوئی اور کئی علاقوں میں زمینی رابطہ متاثر ہوا ہے، جس کے باعث سڑکیں بند ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: