کراچی : شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہے گا، تاہم ہوا میں نمی کی زیادہ مقدار برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہر میں آج پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کی فضاؤں میں نمی کا تناسب اس وقت 76 فیصد ہے، جس کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کچھ زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو کسی حد تک بہتر بنا دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم کسی بڑے طوفانی سلسلے یا موسلا دھار بارش کا فوری امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔