Get Alerts

مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ اجلاس میں حکومت پر تنقید، قانون سازی پر اعتراض

مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ اجلاس میں حکومت پر تنقید، قانون سازی پر اعتراض

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی قانون سازی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں بلوں کو پہلے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھجوانا چاہیے تھا، ایسا نہ کر کے جمہوریت کو شکست اور انتہاپسندوں کے موقف کو تقویت دی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اس طرزِ حکمرانی کے ساتھ کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا اور فلسطین میں امن قائم کرنے کے نام پر تباہی مچا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی پالیسیاں ابتدا سے ہی واضح رہی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے جمہوریت ختم ہوتی جا رہی ہے اور آج دنیا میں یا تو سرمایہ داری ہے یا آمریت۔

ٹیگز: