Get Alerts

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

سکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ اور فہیم اشرف بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم جونیئر، سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ تین میچز قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیگز: