لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں دنگے اور انتشار کا ماحول ختم کر کے بسنت کے تہوار کو صدیوں کی روایت کے مطابق محفوظ اور خوشیوں بھرا بنایا جائے گا۔ بسنت فیسٹول کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے تہوار کو خوبصورت انداز میں منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈور اور پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزائیں ہوں گی۔ دس لاکھ موٹر سائیکلز کے لیے ڈور سے بچاؤ کے لیے وائر مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے موٹر سائیکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عوام کے لیے بسنت کے دوران فری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس میں 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے شامل ہیں۔ ڈرون کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، اور کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ مکمل طور پر متحرک رہے گا۔