Get Alerts

مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں صفائی آپریشن کی سخت نگرانی، سیف سٹی کیمروں کا کردار کلیدی

مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں صفائی آپریشن کی سخت نگرانی، سیف سٹی کیمروں کا کردار کلیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پورے صوبے میں صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ میں سختی کر دی گئی ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی کارکردگی کا جائزہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لیا جائے گا۔
نمائندہ نیو نیوز لاہور شاہد حنیف  کے مطابق  سیکرٹری بلدیات نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیف سٹی مراکز میں اپنے نمائندے مستقل طور پر تعینات کریں تاکہ صفائی کے امور کی روزانہ نگرانی ہو سکے۔ کیمروں کے ذریعے صفائی کے ناقص علاقوں کی فوری نشاندہی اور درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ویسٹ مینجمنٹ کے نمائندے 24 گھنٹے سیف سٹی مراکز پر موجود رہیں گے تاکہ صفائی کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔

یہ اقدام عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

ٹیگز: