Get Alerts

ٹک ٹاک نے امریکی پابندی سے بچنے کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ حتمی کر لیا

ٹک ٹاک نے امریکی پابندی سے بچنے کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ حتمی کر لیا

کیلیفورنیا: چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے لیے امریکی جوائنٹ وینچر معاہدہ مکمل کر لیا ہے تاکہ امریکی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکے اور ممکنہ پابندیوں سے بچا جا سکے۔

نئے وینچر میں امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا 80.1 فیصد حصہ ہوگا جبکہ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد کی ملکیت رکھے گی۔ اہم سرمایہ کاروں میں اوریکل، سلور لیک اور ابوظہبی کی کمپنی ایم جی ایکس شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کا حصہ 15 فیصد ہوگا۔

معاہدے کے تحت وینچر ٹک ٹاک کے بیک اینڈ آپریشنز سنبھالے گا، جبکہ بائٹ ڈانس ایپ کی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں جیسے ای کامرس اور اشتہارات پر کنٹرول رکھے گی۔ امریکی صارفین کے ڈیٹا اور الگورتھم کو اوریکل کے کلاؤڈ سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا اور الگورتھم کی تربیت اور اپ ڈیٹ بھی وینچر کے ذریعے کی جائے گی۔

سابق ٹک ٹاک یو ایس ڈی ایس کے عہدیداران ایڈم پریسر اور ول فیریل کو نئے وینچر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹک ٹاک کے CEO شاؤ چیؤ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

یہ قدم ٹک ٹاک کے لیے ایک سنگِ میل ہے، کیونکہ کمپنی کئی سالوں سے امریکی حکومت کے دباؤ اور قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی۔

ٹیگز: