Get Alerts

امریکہ میں ٹک ٹاک بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، نیا جوائنٹ وینچر قائم

امریکہ میں ٹک ٹاک بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، نیا جوائنٹ وینچر قائم

واشنگٹن: امریکہ میں ٹک ٹاک صارفین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ کمپنی نے امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ نیا معاہدہ طے کر لیا ہے، جس سے ایپ بند ہونے کے خطرے سے بچ گئی ہے۔

ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے بائنڈنگ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت امریکی آپریشن کے لیے ایک نیا جوائنٹ وینچر قائم کیا جائے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شو زی چو کے مطابق اس معاہدے سے 170 ملین سے زائد امریکی صارفین ایپ استعمال جاری رکھ سکیں گے، اور یہ معاہدہ 22 جنوری کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔

معاہدے کے تحت امریکی کمپنیوں اوریکل اور سلور لیک، جبکہ ابوظبی کی سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس کو مجموعی طور پر 45 فیصد شیئرز ملیں گے، جبکہ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد شیئرز اپنے پاس رکھے گی۔ نئے جوائنٹ وینچر کو امریکی ڈیٹا، الگورتھم کی سیکیورٹی اور مواد کی نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا، اور اوریکل امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

ٹک ٹاک کے مطابق امریکا میں سات ملین سے زائد چھوٹے کاروبار اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کرتے ہیں، اور نئے معاہدے سے انہیں بھی ریلیف حاصل ہوگا۔

ٹیگز: