Get Alerts

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال: ڈومیل کے علاقے میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں 9 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ لاشیں نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی بچے کا علاج جاری ہے۔

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے افراد کی محفوظ منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے فوری اقدامات کی بدولت متاثرہ خاندانوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

ٹیگز: