سعودی عرب نے یکم محرم سے کارکنوں کے پیشوں میں تبدیلی کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے یکم محرم سے کارکنوں کے پیشوں میں تبدیلی کی اجازت دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ریاض : سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کو اپنے کارکنان کے پیشوں میں تبدیلی کی اجازت دیدی،پیشوںکے حوالے سے تبدیلی نئے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوسکے گی، عملدرآمد نئے ہجری سال 1440سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کر دیا

سعودی اخبار کے مطابق وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ درخواست آن لائن پیش کی جائیگی۔ منظوری سے قبل اس امر کا جائزہ لیا جائیگا کہ آیا مطلوبہ پیشہ ان پیشو ں میں سے تو نہیں جو سعودی شہریوں کیلئے مخصوص ہوچکے ہیں اور غیر ملکیوں کو ان پر کام کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی طبعیت ناساز، ڈاکٹرز کی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

علاوہ ازیں اس بات کا بھی یقین حاصل کیا جائیگا کہ آیا وزارت محنت کے قوانین اس کارکن پر لاگو بھی ہورہے ہیں یا نہیں جس کا پیشہ تبدیل کرایا جانے والا ہے اورآیا نیا پیشہ وہ کارکن حاصل کرنے کا مجاز بھی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں تاریخ اجرا10جولائی لکھ دی

ترجمان نے بتایا کہ سعودی انجینیئرز کونسل ، سعودی ہیلتھ سپیشلائزیشن کونسل اور سعودی چارٹرڈ اکاﺅنٹس کونسل کو پیشوں کی تبدیلی کے عمل میں شریک کیا جائیگا۔ مستقبل میں ضرور پڑنے پر مزید ادارو ںکو بھی شامل کیا جاسکے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سہولت کی بدولت لیبر مارکیٹ منظم ہوگی جبکہ مختلف پیشوں پر کام کرنے والوں کا معیار بہتر ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں