ایمر جنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

ایمر جنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار
سورس: File

کولمبو: ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔  ایونٹ کا فائنل آج دوپہر ڈیڑھ بجے   پریمے داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش  اے کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔


کولمبو میں موجود اے ٹیم سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ملاقات کرکے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔پاکستانی کپتان محمد حارث کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست  دینگے۔

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کولمبو میں موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں